Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بدعنوانی کے الزام میں 82 سرکاری ملازمین گرفتار

سرکاری اداروں کے 313 افراد کے خلاف الزامات کی تحقیقات کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے ادارے ’نزاھہ‘ نے رواں ماہ مارچ کے دوران  بدعنوانی کے الزام میں 82 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔
 نزاھہ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر بیان میں بتایا’ ادارے کے حکام نے رواں ماہ کے دوران سرکاری دفاتر اور نجی اداروں کے ایک ہزار 453 تفتیشی دورے کیے۔‘
 کئی سرکاری اداروں کے 313 افراد کے خلاف الزامات کی تحقیقات کی گئی۔
ان اداروں میں وزرت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت صحت، وزارت افرادی قوت، وزارت بلدیات و ہاوسنگ، اور زکوۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی شامل ہیں۔
تفتیش کے بعد 82 افراد کو رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
نزاھہ نے کہا’ وہ سرکاری اور نجی اداروں میں تفتیشی دورے جاری رکھے گی تاکہ کسی ایسے شخص کی نگرانی اور گرفتاری کی جا سکے جو عوامی فنڈز کا غبن یا اپنے ذاتی فائدے اور عوامی مفاد کو نقصان پہنچان کے لیےعہدے کا ناجائز استعمال کرتا ہے۔‘
بیان میں خبر دار کیا گیا کہ’ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو ملازمت کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی جوابدہ ٹہرایا جائے گا۔‘

 

شیئر: