Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ حج ٹرمینل پر یوم الوطنی کی تقریب

    کامیاب حج آپریشن پر رب کے شکر گزار ہیں ، حجاج کی خدمت باعث افتخار ہے ، فیصل الشھرانی 
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) شاہ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل پر ائیر پورٹ خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے یوم الوطنی کی تقریب سادہ اور پروقار طریقے سے منائی ۔ تفصیلات کے مطابق یوم الوطنی کی تقریب میں گراﺅنڈ کنٹرول ٹیم ، جوازات ، ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس اور دیگراداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فضائی خدمات فراہم کرنے والے ادارے کے ڈپٹی جنرل مینجر فیصل الشھرانی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رب کریم کے فضل و کرم سے حج آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا جس پر ہم رب تعالیٰ کے شکر گزار ہیں ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ضیوف الرحمان کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے حج ٹرمینل کی انتظامیہ نے ہر ممکن کو شش کی اور ضیو ف الرحمان کو ہر ممکن سہولت مہیا کی ۔ الشھرانی نے مزید کہا کہ حج آپریشن کی کامیابی میں ٹیم ورک کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ مشترکہ جدوجہد کی وجہ سے تمام امور بہترین طور پر مکمل ہوئے اور حج آپریشن انتہائی کامیاب رہا ۔ انہو ںنے سعودی گراﺅنڈ سروسز (SGS) ِکے کارکنوں اور عہدیداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس جی ایس کے اہلکاروں کی خدمات مثالی رہی جنہو ںنے دن رات کے فرق کو ختم کرکے ضیوف الرحمان کی خدمت کو اپنا مقصد بناتے ہوئے ہر ممکن طریقے سے انکی خدمت کی ۔ تقریب کے اختتام پر مختلف اداروں کے سربراہوں نے ملکر مملکت کے 87 ویں یوم الوطنی کا کیک کاٹا ۔ تقریب میں ایس جی ایس کے اسسٹنٹ حج مینجر ریان داغستانی ، جوازات کے کرنل احمد الفقیہ ، کرنل خالد السدیس ، جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن کے ڈپٹی مینجر حسین القرنی ، ڈپٹی مینجر محمد ، ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے میجر فواز العسیری ، ایس جی ایس اسسٹنٹ حج مینجر فرخ رشید کے علاوہ دیگر بھی اہلکار وں نے بھی شرکت کی ۔ 
 

شیئر: