عسیر .... اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور پھر خمیس مشیط میں شہری دفاع کے اہلکاروں کی چابکدستی کی بدولت پورا خاندان سانپ کے ڈسنے سے بال بال بچ گیا۔ گھر والے باہر جارہے تھے کہ اچانک سانپ ان پر حملہ آور ہوگیا۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد العاصمی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ شہری دفاع کے اہلکار سانپ کی موجودگی کی رپورٹ ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئے اور انہوں نے گھر کے صحن کے آہنی دروازے کے اندر موجود سانپ کو ترکیب سے نکال کر ہلاک کردیا۔