دوحہ .... قطر کا حکمراں خاندان دہشتگردی کی فنڈنگ اور دھوکے بازی کے جرائم اسرائیلیوں کے ساتھ مل جل کر کرتا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق قطر کے سابق امیر حمد بن خلیفہ اور سابق وزیراعظم حمد بن جاسم اور روس کے اعلیٰ عہدیدار نے انویسٹمنٹ فنڈ کو دہشتگردی کی فنڈنگ ، اسلحہ کے سودوں اوررقم روس منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا۔اس حوالے سے اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ رپورٹ یہ ہے کہ اسرائیل، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، پاکستان، جزائر کیمان میں جعلی دستاویزات کی تیاری اور اہم بین الاقوامی شخصیات کی رقوم چوری کرنے پر تحقیقات ہورہی ہے۔ جن شخصیات کا سرمایہ چوری کیا گیاہے اُن میں اسرائیل کے کئی سرمایہ کار شامل ہیں۔اس پورے قضیے میں ایک بین الاقوامی شخصیت کا نام لیا جارہا ہے جس کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے قضیے سے بھی اس شخصیت کے تانے بانے مل رہے ہیں۔