Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندس محمد نے بحرینیوں کے دل جیت لئے

دمام .... دمام ٹی وی چینل ون پر سعودی اناﺅنسر سندس محمد نے مملکت کے 87ویں یوم الوطنی کے موقع پر بحرینی ٹی وی کے خصوصی پروگرام میں حصہ لیکر دونوں ملکوں کے ناظرین کے دل جیت لئے۔ سندس نے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کے عہد سے لیکر تاحال بحرین اور سعودی عرب کے تاریخی تعلقات کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ پروگرام میں سعودی عرب کے کئی عہدیداروں اور سرمایہ کاروں نے سعودی وژن 2030پر اظہار خیال کیا اور واضح کیا کہ اس کی بدولت سعودی معیشت ترقی کی نئی منزلوں سے آشنا ہوگی۔ سعودی اناﺅنسر سندس محمد نے یوم الوطنی کا پروگرام ترتیب دینے پر بحرینی ٹی وی کا شکریہ ادا کیا۔
 

شیئر: