دمام .... محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ سگنل ریڈ ہونے کی صورت میں دائیں جانب مڑنا ٹریفک خلاف ورزی نہیں البتہ اگر سگنل ریڈ ہو اور وہاں مثلث موجود ہو تو ایسی صورت میں دائیں مڑنے پر ٹریفک خلاف ورزی شمار ہوگی اور 3ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ محکمہ ٹریفک کے ترجمان کرنل طارق الربیعان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سگنل ریڈ ہونے کی صورت میں دائیں جانب مڑنے کے خواہشمند حضرات یہ بات ضرور چیک کرلیں کہ سگنل کے گوشے پر مثلث ہے یا نہیں۔ اگر ہوگا اور اس کے باوجود دائیں جانب گاڑی موڑ لی گئی تو اسے سگنل توڑنے کے مترادف مانا جائیگا۔ اگر مثلث نہیں ہوگا تو ایسی صورت میں سگنل پر وقفہ دیکر دائیں جانب مڑنے میں کوئی قباحت نہیں۔