Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامنی رنگ کے آلو سے کولون سرطان کا خطرہ کم

لندن ..... آلو کاربوہائیڈریٹس کا خزانہ سمجھا جاتا ہے تاہم آلو کی بھی دنیا بھر میں اتنی اقسام سامنے آگئی ہیں کہ ان میں فرق کرنا بیحد مشکل ہے تاہم تازہ ترین تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ایسے آلو جن کے چھلکے جامنی رنگ کے ہوں۔ ان میں نقصان دہ پروٹین دوسرے عام آلوﺅں کے مقابلے میں 6گناکم ہے۔ واضح ہو کہ آلو کے زیادہ استعمال اور دوسرے کاربو ہائیڈریٹس کی وجہ سے جسم میں داخل ہونے والا پروٹین رسولیوں اور مثانوں کے امراض کا سبب بنتا ہے۔رپورٹ دینے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دوسرے ایسے پھل اورسبزیوں سے بھی اسی قسم کے مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں جس طرح جامنی رنگ والے چھلکوں کا استعمال۔ جامنی رنگ کے آلو میں رسولیوں کو ختم کرنے والے کیمیکلز بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ کئی جانوروں پر یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔ مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے بروکولی، گاجر، چقندر وغیرہ بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ پنسلوانیہ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مرتب کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ مزید تفصیلات کیلئے ان سے رجوع کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: