Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح، یونس کے بعد نئے دور کا آغاز

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سری لنکا کے خلاف سیریز کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے بعد پاکستان کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے ہو گا جہاں ٹیسٹ میچوں کے بعد ون ڈے اور ٹی20 سیریز بھی کھیلی جائے گی۔دورہ ویسٹ انڈیز کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے سابق کپتان مصباح الحق اور عظیم بلے باز یونس خان کے بعد یہ قومی ٹیم کی پہلی سیریز ہے اور اسے ناتجربہ کار بیٹنگ لائن کا ابتدائی امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان نے سیریز کیلئے اسکواڈ میں5 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جنہوں نے ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم ہمارے لئے آسان حریف ثابت نہیں ہوگی۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ایک یا دو کھلاڑی اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کریں گے اور سری لنکا ہمارے لئے آسان حریف نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح اور یونس کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان ٹیم میں ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیم میں فی الحال فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں اور یاسر شاہ نے بھی بھرپور پریکٹس کی ہے۔نئے کپتان سرفراز احمد سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے سرفراز احمد بطور کپتان پہلے ٹیسٹ میں ہی بہترین قائد ثابت ہوں گے۔

شیئر: