Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پھٹی ایڑیاں کیسے ٹھیک ہوں ؟

جسمانی صحت و خوبصورتی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ہم اکثر ایڑیوں کو بھول بیٹھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پھٹی ایڑیاں نہ صرف بدصورتی کا باعث بنتی ہیں بلکہ ان کی وجہ سے تکلیف بھی اٹھانا پڑتی ہے۔
 
 پھٹی ایڑیوں کی علامات جلد کے چھلنے، سرخ ہونے ، کھجلی ، سوجن یا خون بہنے کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ کی ایڑیاں بد نما دکھائی دیں، آپ انتہائی آسان طریقوں سے اس مسئلے سے نجات حاصل کر سکتی ہیں۔
 
سونے سے قبل پاو¿ں نیم گرم پانی سے دھو کر خشک کر لیں پھر ایڑیوں پر سیسم ، کھوپرے یا زیتون کا تیل لگا کر جرابیں پہن لیں اور رات بھر تیل کو ایڑیوں میں جذب ہونے دیں۔
 
 پھٹی ایڑیوں کے لئے لیموں سے بہتر کچھ نہیں۔تھوڑا سا گرم پانی لے کر اس میں لیموں کا رس ملا لیں اور اس محلول میں اپنے پاؤں کو 10 سے 15 منٹ تک ڈبو ئے رکھیں، پھر آتش فشانی پتھر کی مدد سے ایڑیوں کو رگڑ کر دھو لیں۔لیموں کا رس اور ویزلین کو ملاکر لگانے سے بھی پھٹی ایڑھیاں ٹھیک ہوجاتی ہیں ۔
 
 کیلے اور پپیتے کا ماسک بنا کر 10 سے 15 منٹ کیلئے ایڑیوں پر لگائیں اور پھر پاو¿ں دھو دیں۔ بہترین نتائج کے لئے یہ عمل روزانہ کریں۔ اس پیسٹ میں ناریل پیس کر مکس کیا جاسکتا ہے۔
 
نیم اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات کی بنا پر پھٹی ایڑیوں کو آرام پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ نیم کے پتوں کو پیس کر ہلدی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اسے ایڑیوں پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اور پھر پاو¿ں سادہ پانی سے دھو لیں۔
 
 زیتون کے تیل میں سفید سرکہ کے چند قطرے یا لیموں کے چند قطرے ملا کر ایڑیوں کی مالش کریں اور رات بھر کیلئے اونی جرابیں پہنیں صبح ایڑیاں دھولیں۔
 
مندرجہ بالا تمام طریقوں سے ایڑیاں نرم و ملائم ہوجائیں گی اور پھٹی ایڑیوں کا مسئلہ بھی ختم ہوجائے گا۔
 
 
 

شیئر: