Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کا مریخ مشن سرخ ستارے پر آبادی کی راہ ہموار کریگا

 بیجنگ .... چین میں خلائی تحقیقات کا شعبہ کچھ عرصے کے تعطل کے بعد پھر سرگرم عمل ہوگیا ہے اور اب اسکے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جولائی یا اگست 2020ءمیں اسکا ایک راکٹ بردار جہاز مریخ مشن پر روانہ ہوگا۔ چینی سائنسدانوں نے اس جہاز کو لانگ مارچ فائیو کیریئر کا نام دیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اس پر13مختلف اقسام کے پے لوڈ رکھے جائیں گے جنہیں ابھی تیار کیا جارہا ہے۔ واضح ہو کہ چینی حکومت سردست یہ ارادہ بھی رکھتی ہے کہ وہ اپنے کچھ سیارے مدار پر پہنچا کر وہاں سے ڈیٹا حاصل کریگی۔اب تک کے منصوبے کے مطابق مریخ مشن کیلئے 6روورز مخصوص کئے جائیں گے جبکہ 13میں سے باقی 7خلائی گاڑیاں مدار پر رہیں گی۔ان دونوں کی کامیابی کے نتیجے میں سرخ سیارے پر روبوٹ اور انسان دونوں ہی مل جل کر رہنے کے قابل ہوجائیں گے۔ یہ تفصیلات چینی مریخ مشن کے سربراہ نے میڈیا کو فراہم کی ہیں۔

شیئر: