قطر کے جنگی طیاروں کا انجام کیا ہوگا؟
پیرس.... دفاعی اور ہوابازی امور کی ماہر فرانس کی ایرو باز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ قطر جتنے بھی ترقی یافتہ طیارے خرید رہا ہے انکاانجام ایئر کنڈیشنڈ گودام ہیں اور رہیں گے۔ قطرپُر آسائش یا نایاب گاڑیاں جمع کرنے کے شائقین کی طرح عسکری طیارے خرید رہا ہے۔ ویب سائٹ پر تحریر کیا گیا ہے کہ قطر اس قسم کے اور اتنے زیادہ طیاروں سے کوئی فائدہ نہیں اٹھاسکتا۔ اسکی آبادی ، اسکا رقبہ اور اسکے ہواباز اسکی اجازت ہی نہیںدینگے۔