Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلٹ ٹرین کے ہندی معنی پوچھنے پر ارون جیٹلی برہم

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی اس وقت برہم ہوگئے جب گزشتہ روز بلٹ ٹرین کے موضوع پر نئی دہلی میں سیمینارسے خطاب کررہے تھے۔وہاں موجود ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ بلٹ ٹرین کو ہندی میں کیا کہتے ہیں؟تو ارون جیٹلی سوال پوچھنے والے پر برہم ہوگئےاوراسے خاموش رہنے کی ہدایت دی۔ ارون جیٹلی حکومت کی کارکردگی اورترقی کے کاموں سے آگاہ کررہے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نےہندوستان میں بلٹ ٹرین منصوبہ نافذ کرکے کارنامہ انجام دیا ۔

شیئر: