Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرن لاک کا استعمال سیکیورٹی رسک ہے، تحقیق

پیٹرن لاک کا استعمال پاس کوڈ یا فنگر پرنٹ کے مقابلے میں زیادہ غیر محفوظ ہوتا ہے اور اسے باآسانی جانا جا سکتا ہے۔ یہ نتائج امریکہ کی میری لینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آئے ہیں۔تحقیق میں ایک ہزار سے زائد افراد کو موبائل ان لاک کرنے کی وڈیو ڈیڑھ سے دو میٹر کی دوری سے دکھائی گئی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ پیٹرن لاک کو ہر3 میں سے دو افراد نے ایک نظر دیکھ کر جان لیا جبکہ پاس کوڈ کا صرف 10 میں سے ایک فرد ہی اندازہ لگا پایا۔محققین کا نتائج کے حوالے سے کہنا تھا کہ پیٹرن کو یاد رکھنا اور جاننا دیگر طریقوں کی نسبت زیادہ آسان ہوتا ہے اور کوئی بھی شخص باآسانی ہاتھوں کی حرکت دیکھ کر پیٹرن لاک کا اندازہ کر سکتا ہے۔اپنے اسمارٹ فونز کو محفوظ بنانے کے لئے صارفین سیٹنگ میں جا کر پاس ورڈ یا فنگر پرنٹ لاک کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں تاکہ نان کے اسمارٹ فون تک کوئی بھی غیر متعلقہ شخص رسائی حاصل نہ کر سکے۔
 

شیئر: