Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریسیپی:چکن اینڈ ویجی ٹیبل سزلر

اجزاء:
چکن بون لیس، 10 یا 12 بوٹیاں چھوٹی کٹی ہوئی۔
پیاز، ایک عدد
شملہ مرچ، ایک عدد
ٹماٹر،دو عدد 
ادرک لہسن کا پیسٹ، ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ ک±ٹی ہوئی،ایک چائے کا چمچ 
ٹماٹر کا پیسٹ، 4 کھانے کے چمچے
نمک،آدھا سے ذرا کم چائے کا چمچ 
کوکنگ آئل، 3 کھانے کے چمچ
 
ترکیب :
 
چکن میں نمک ، ادرک لہسن ، لال مرچ لگا کر15سے 20 منٹ کے لئے رکھ دیں۔فرائنگ پین میں آئل ڈال کر دو یا3 منٹ کے لئے گرم کریں۔ پھر آنچ تیز کرکے چکن کو گولڈن فرائی کر لیں۔ اب شملہ مرچ ، پیاز اور ٹماٹر ( سب ایک سائز کے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں ) ڈال کر دو منٹ تک پکائیں ، آخر میں ٹماٹر کاپیسٹ ڈال کر 5 منٹ کے لئے فرائی کریں۔چکن سزلر تیار ہے ، گارلک بریڈ یا ا±بلے ہوئے چاول کے ساتھ گرما گرم نوش کریں۔
 
 

شیئر: