Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولا کباب بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

اجزاء:
 
قیمہ، آدھا کلو
کچا پپیتا ، کھانے کاایک چمچ 
ادرک لہسن کا پیسٹ ، کھانے کاایک چمچ
پسی لال مرچ، چائے کاایک چمچ 
نمک ، چائے کاایک چمچ
گرم مصالحہ، چائے کاایک چمچ
پسی ہری مرچ،3 عدد
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
پیاز، ایک عدد (پسی ہوئی)
گھی ،دو کھانے کے چمچ
جائفل، ایک چوتھائی چائے کا چمچ
جاوتری، ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ہری الائچی، ایک چوتھائی چائے کا چمچ
 
ترکیب:

 

پہلے قیمے کو چوپر میں کچا پپیتا، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، نمک، گرم مصالحہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا، پیاز، گھی، جائفل، جاوتری اور ہری الائچی ڈال کر چوپ کر لیں، یہاں تک کہ وہ اسمود ہو جائے۔اب قیمے کو ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔پھر اسے اسکوائر اسکیورز پر لگاکر باربی کیو کریں۔گرم نان یا چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔
 
 

شیئر: