رونالڈو کی ہیٹ ٹرک، برازیلی پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا
میڈرڈ:پرتگال کی فٹبال ٹیم نے فائرو آئی لینڈ کو 5-1 گول سے ہرا دیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹ ٹرک کی۔ انہوں نے اپنے خوبصورت کھیل سے حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کے چھکے چھڑا دیئے۔ یہ رونالڈو کی پانچویں ہیٹ ٹرک تھی اور یوں ان کی گول کرنے کی تعداد 78ہو گئی ہے۔ انہو ںنے برازیل کے عظیم سابق کھلاڑی ایڈیسن ارینٹس المعروف پیلے سے بھی ایک گول زیادہ کر دیا۔فائروآئی لینڈ کی ٹیم صرف ایک گول کر پائی۔ تاہم رونالڈو نے ان کے کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔