فاطمہ باعشن امریکی سفارتخانے کی ترجمان
ریاض ...فاطمہ سالم باعشن واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کی پہلی ترجمان مقرر کردی گئیں۔ باعشن شکاگو یونیورسٹی سے اسلامک فنڈنگ میں ایم فل ہیں۔ وہ کئی کلیدی عہدوں پر فائر رہ چکی ہیں۔ نمایاں ترین منصب واشنگٹن میں الجزیرہ فاﺅنڈیشن کی ڈائریکٹر کا تھا۔ وہ 2014ء اور 2017ءمیں وزارت محنت و سماجی فروغ سے بھی منسلک رہیں۔ زیادہ تر کام لیبر مارکیٹ او رپرائیویٹ سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے انجام دیئے۔ باعشن پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں سفارتخانے کا ترجمان متعین کیا گیا ہے۔