کریم کمپنی کے دروازے سعودی خواتین کیلئے کھولد یئے گئے
ریاض.... کریم کمپنی میں تعلقات عامہ کے انچارج مرتضیٰ العلوی نے بتایا ہے کہ کریم کمپنی سعودی خواتین کو اپنے یہاں اندراج کیلئے تیار ہے۔کمپنی سعودی عرب میں قومی تبدیلی اور وژن 2030کی ہم رکابی کیلئے مستعد ہے۔کمپنی کے بانی شریک و چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ الیاس نے مرد و خواتین کو ڈرائیونگ کے اجازت نامے سے متعلق شاہی فیصلے پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ اداکیا۔