Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب چٹانوں سے بھی گیس نکالے گا، آرامکو

الخبر.... پٹرول اور گیس کی صنعت سے تعلق رکھنے والے باخبر ذرائع کا کہناہے کہ سعودی عرب بہت جلد چٹانوں سے گیس کی پیداوار شروع کریگا۔ذرائع کا کہناہے کہ آرامکو کمپنی مملکت کے شمالی علاقوں میں چٹانوں سے گیس تیار کرنے والی تنصیبات جلد مکمل کرلے گی۔ منصوبہ آخری مرحلے میں ہے۔ ایک ماہ سے2 ماہ کے اندر پیداوار شروع ہوجائیگی۔ آرامکو کمپنی نے بتایا کہ اس کی یومیہ گیس پیداوار بڑھ کر30ارب مکعب فٹ تک پہنچ جائیگی۔
 

شیئر: