Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرا ئیلیوں کی ہلاکت میں ملوث فلسطینی کی شناخت

 مقبوضہ بیت المقدس ... مغربی کنارے میں یہودیوں کے رہائشی علاقے کے باہر فائرنگ سے3  اسرائیلی  اہلکاروں کو ہلاک  کرنیوالے فلسطینی کی شناخت ہوگئی۔ اس وا قعہ کو  اسرائیلیوں پر فلسطینیوں کی جانب سے گزشتہ 2 برس سے جاری حملوں میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔پولیس ترجمان کے  مطابق 37 سالہ فلسطینی نمر محمود احمد جمال ہار ادر کی یہودی رہائشی بستی کے عقبی دروازے کے قریب پہنچا۔ وہاں موجود فلسطینی مزدوروں میں شامل ہو کراُس وقت فائرنگ شروع کر دی، جب یہ فلسطینی بستی میں داخلے کیلئے جانچ پڑتال کے مراحل سے گزر رہے تھے۔ حملہ آور کو شک کی بنا پر روکا گیا تو اس نے ہتھیار نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔  حملہ آور کے پاس اسرائیل میں کام کرنے کا اجازت نامہ  موجود تھا۔حملہ آور پولیس کی جوابی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔واضح رہے کہ ہار ادر کی بستی یروشلم کے مغربی حصے میں واقع ہے۔  یہ علاقہ پرامن سمجھا جاتا ہے۔

شیئر: