ترکیب:۔ تیل گرم کرکے اس میں زیرہ 2ٹیبل اسپون ڈالدیں اور کالا ہونے لگے تو اس کے بعد اسی تیل میں پیاز نارمل سائز کی کاٹ ڈالدیں اور ساتھ ہی ہلدی، سوکھاپسا ہوا دھنیا پاﺅڈر، لال مرچ پاﺅڈر، نمک، لہسن اور ادرک کا پیسٹ ، ٹماٹر اور گوشت ڈال کر مکس کریں اور پھر پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکنے دیں۔گوشت گل جائے تو اس میں گرم مسالہ پاﺅڈر ، زیرہ پاﺅڈر ، ہری مرچ اور دہی ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں۔
آخر میں ترکے کیلئے ایک پین میں آئل ڈال کر اس میں کلونجی،زیرہ ، کڑی پتہ ڈال کرخوب کڑکڑایں اور سالن کے پتیلے میں ڈالدیں۔اس میں ہرا دھنیا ڈالدیں اور آخر میں ایک گرم کوئلہ روٹی کا ٹکڑے رکھ کر پتیلے میں رکھ کر کوئلے پر ہلکا سا تیل چھڑک کر پتیلے کے ڈھکن کو بند کردیں ۔3 منٹ بعد کسی پیالے میں سالن نکالیں اور تندور کی روٹی یا چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔