کھیرا، جسم میں پانی کی کمی دورکرنے کے لئے ضروری
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
کھیرا غذائیت سے بھرپور اور قدرتی طور پر وٹامن اور معدنیات کا ایک مجموعہ ہے۔ کھیرے میں وٹامن اے ، وٹامن بی 1 ، وٹامن بی 6 ، وٹامن سی ، وٹامن ڈی ، کیلشیم ، میگنیشیم اور پوٹاشیم شامل ہیں جو جسم کے کام کرنے کی صلاحیت اور قوت مدافعت کو بڑھا کر جسم کو مختلف بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ کھیرے میں 95 فی صد پانی موجود ہوتا ہے۔ یہ جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ کھیرا سیلیکون اور سلفر پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ دونوں مرکبات صحت مند بالوں کی نشونما کے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔ کھیرا قبض کے علاج کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔ اگر آپ کو کم کیلولیز والے کھانے کی تلاش ہے تو کھیرا آپ کا بہترین انتخاب ہو گا۔