Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرپول نے فلسطینی ریاست کی رکنیت تسلیم کر لی

 پیرس ... انٹرپول نے اسرائیل کی شدید مخالفت کے باجود فلسطینی ریاست کی رکنیت تسلیم کر لی ۔ فلسطین کو یہ رکنیت بیجنگ میں انٹرپول کے سالانہ اجلاس میں دی گئی ۔ اس کے ساتھ انٹرپول کے رکن ممالک کے تعداد 192 ہو گئی ۔انٹرپول کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی ریاست کی رکنیت کیلئے خفیہ رائے شماری کرائی گئی تھی تاہم اس کے نتائج کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ پی ایل او نے ایک بیان میں کہا کہ 75 فیصد سے زائد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے ردعمل میں کہا کہ انٹرپول نے فلسطین کو رکنیت دیتے ہوئے اس دنیا کو ایک خطرناک جگہ بنا دیا ہے۔ اسرائیل کا موقف تھا کہ فلسطین کوئی ریاست نہیں ،وہ انٹرپول کا حصہ بھی نہیں بن سکتا۔

شیئر: