گورکھپور: بی آر میڈیکل کالج میں مزید 4بچوں کی اموات
لکھنؤ۔۔۔۔۔۔۔۔بی آر ڈی میڈیکل کالج میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 4بچوں کی اموات ہوگئیں ، ایک درجن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اس وقت اینسی فلائٹس وارڈ میں 127 بچوںکا علاج جاری ہے ، وزیراعلیٰ یوگی اگرچہ گورکھپور میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں لیکن ان کا کام کاج صرف ان کے مندر تک محدود ہے ۔ ذرائع ابلاغ نے رابطہ قائم کرکے ان سے ریاست میں بڑھتے ہوئے جرائم اور لاقانونیت سے متعلق سے سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ چونکہ ریاست سے اب جرائم کا خاتمہ ہورہا ہے اس لیے ان کے آقا اور کچھ سیاسی لیڈران بھی پریشان ہوگئے وہ ریاست میں زیادہ سے زیادہ مطلق العنانی کا ماحول قائم کرنے کی فکر میں ہیں۔میں جنگل راج کو ختم کرنا چاہتا ہوں اور وہ لوگ جنگل راج برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔