ممبئی:ایلفسٹن ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 27ہلاک ، درجنوں زخمی
ممبئی۔۔۔۔ممبئی کے ایلفسٹن ریلوے اسٹیشن پرپیدل چلنے والوں کیلئے قائم برج پر بھگدڑ میں 27افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔بارش سے بچنے کیلئے لوگ فٹ اوور برج پر جمع ہوگئے ۔اسی دوران برج کے ٹوٹنے کی افواہ پھیل گئی۔ اس کے ایسی قیامت خیز بھگدڑ مچی کہ لوگ جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔افراتفری کے عالم میں لوگوں نے ایک دوسرے کو کچلدیا متعدد برج سے نیچے گرکرہلاک وزخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق22افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔دیگر اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے جبکہ 30زخمیوں کو KEMاسپتال میں داخل کرادیا گیا۔وزیر ریلوے پیوش گوئل کے ممبئی پہنچنے پر شیوسینا نے ان کے خلاف نعرے لگائے۔ریلوے کے افسرانل سکسینہ نے کہا کہ اتنا بڑا حادثے کیوں اور کیسے ہوا اس کے اسباب معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا عملے نے موقع پر پہنچ کر بچاؤ اور راحت رسانی کے فرائض انجام دئیے۔ممبئی پولیس نےبتایا کہ صورتحال غیر واضح ہے تاہم جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین سے حادثے کی بابت معلومات حاصل کرنےکے بعدہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے۔