Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج نہائی کیلئے اقامہ ضروری

ریاض۔۔۔۔محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ خروج نہائی کا ویزا جاری کرانے کیلئے ’’ہویۃ مقیم‘‘(اقامہ)ہونا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مملکت میں مقیم غیر ملکی نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر محکمہ پاسپورٹ سے استفسار کیا تھا کہ کیا وہ اقامہ بنوائے بغیر نومولود کا خروج نہائی ’’ابشر‘‘کے ذریعے نکلواسکتا ہے؟محکمہ پاسپورٹ نے اس کے جواب میں بتایا کہ ایسا ممکن نہیں۔ جب تک نومولود کا اقامہ نہیں ہوگا اس وقت تک ابشر کے ذریعے خروج نہائی نہیں لگایا جاسکتا ۔ ضروری کارروائی کیلئے جوازات کے دفتر سے رجوع کیا جائے۔

شیئر: