Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناشتے میں دلیے کا استعمال دن بھر چاق و چوبند رکھتا ہے

لندن..... برطانیہ کی نیو کاسل یونیورسٹی میں شعبہ غذائیت کے پروفیسر کرس سیل نے انکشاف کیا ہے کہ تجربات اور مشاہدات کے بعد یہ بات یقینی ہوچکی ہے کہ صبح کے ناشتے کیلئے دلیہ سے زیادہ اچھی کوئی چیز نہیں۔ انکاکہناہے کہ اگر ناشتے میں دلیے کا استعمال معمول بنالیا جائے توکولیسٹرول میں بھی کمی واقع ہوتی ہے قوت مدافعت بھی بڑھتی ہے اور سرطان جیسے موذی مرض سے بچنے کی صلاحیت بھی پیدا ہوتی ہے۔ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایک پیالے دلیہ میں روٹی کے ایک ٹکڑے سے کہیں زیادہ فائبر موجود ہوتا ہے اور اس میں روغنیات کا عنصر بھی بیحد کم ہوتا ہے۔اگر شکر کے بغیر اسے استعمال کیا جائے تو جسم میں  مینگنیز، کوپر ، آئرن اور وٹامن بی کی مقدار بڑھنے لگتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اگر پوری قوم ایک پیالیہ دلیہ کو معمول بنالے تو وہ صحتمند ہوسکتی ہے۔صبح کا آغاز یقینی طور پر دلیے سے ہوناچاہئے۔

شیئر: