نیویارک:10کروڑ ڈالر منصوبے میں شامل دھاتی ٹاورزکی تعمیر پر تنقید
نیویارک .... نیویارک کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے کیونکہ نیویارک کے ایم ٹی اے گیٹ وے ٹاورز جو کہ حکومت کے اینڈریو کووموز منصوبے کا حصہ ہیں اور جس پر 10کروڑ ڈالر کے اخراجات کئے جارہے ہیں،یہ دھاتی ٹاورز اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔ اس منصوبے کے تحت ایم ٹی اے کے پل اور سرنگیں بہتر بنائی جارہی ہیں اور انکے نئے نقشے روبعمل ہیں۔بعض لوگوں کو ابھی تک اس بات کا علم نہیں کہ آخر ان ٹاورز کی تعمیر کا مقصد کیا ہے۔ ایم ٹی اے بورڈ میں موجود افرا د بھی اس بارے میں کچھ نہیں جانتے تاہم بعض عہدیداروںکے مطابق ان ٹاورز میں بعض ایسے آلات نصب کئے جائیں گے جو سیکیورٹی سے متعلق ہونگے۔ انکی ایک مثال دہشتگردی مخالف ٹیکنالوجی ہے۔ان ٹاورز کی اونچائی 30فٹ ہے۔ لوگ سوال کرتے ہیں کہ ان ٹاورز کی تعمیر کا اصل مقصد کیا ہے۔ نیویارک کے ایک نگراں گروپ ر ین وینٹ البانی سے تعلق رکھنے والے جان کائنی نے کہا کہ یہ ٹاورز ہمارے خیال میں صرف خوبصورتی کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔ تاہم یہ بات حیرت انگیز حقیقت ہے کہ ایم ٹی اے نے اس منصوبے کیلئے 10کروڑ ڈالر منظورکئے ہیں۔ ایم ٹی اے کے بورڈ کے رکن نیل زکرمین نے کہا کہ یہ ٹاورز بہت جلد پلوں پر نظر آنے لگیں گے۔ اس منصوبے کی تکمیل تک شہر بھر میں کل 18ٹاورز تعمیر ہونگے۔ نیویارک شہر کے ایک رہائشی ہوزے لوگو نے کہا کہ یہ ٹاور بروکلین بیٹی ٹنل سے نظر آنے لگے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ آخر ان ٹاورز کا مقصد کیا ہے۔جان کائنی نے کہا کہ فی الحال ہم صرف ایک سوال کررہے ہیں کہ ایم ٹی اے نے جو اتنی بڑی رقم اس منصوبے کیلئے رکھی ہے اس میں شفافیت ہے یا نہیں۔ انہوں نے رواں ماہ کی ابتداءمیں بجٹ آفس سے کہا تھا کہ بتایا جائے کہ ایم ٹی اے بورڈ نے گورنر کے اس پروگرام کے حوالے سے منظور کئے جانے والے ٹھیکوں او راس پر صرف ہونے والی رقم کی منظوری کے حوالے سے آگاہ کیاتھا یا نہیں؟