Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موڈ خراب ہوجائے تو رات کی نیند غارت ہوجاتی ہے

لندن..... نیند کے موضوع پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے بے خوابی اور کم خوابی کے ساتھ غیر مستقل نیند پر تحقیق کے بعد جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اچھی نیند کیلئے ضروری ہے کہ سوتے وقت آپ کا ذہن اور دل دونوں صاف رہیں اور آپ ہشاش بشاش حالت میں اپنے بستر پر جائیں۔ اس صورت میں نیند بھی اچھی آئیگی اور اسکا دورانیہ بھی زیادہ رہیگا۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی قسم کی بدمزگی سے دوچار ہوا ہو یا گھریلو مسئلے میں الجھ کر اپنا موڈ خراب کر بیٹھا وہ اور اسکے ساتھ وقت پر سونے کا متمنی ہو تو یہ سب کچھ ایک ساتھ نہیں ہوسکتا۔ اچھی اور پرسکون نیند کیلئے ہشاش بشاش رہنا ضروری ہے کیونکہ غصہ اور برہمی ایسی کیفیات ہیں جو جلد پر براہ راست اثر اندازہوکر مسائل پیدا کرتی ہیں۔ بیشتر شادی شدہ جوڑوں کو بھی اب یہ بات معلوم ہوچکی ہے کہ آپس میں حجت اور تکرار ہوجائے تو نیند کاخراب ہونا یقینی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غصے کی حالت میں بستر پر جانے والے افراد ہزار کوشش کے باوجود پرسکون نیند سے محروم رہتے ہیں۔

شیئر: