Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوب گئی، مرنیوالے 60 ہوگئے

 ڈھاکا.... روہنگیا مسلمانوں کی کشتی کھلے سمندر میں ڈوبنے سے مرنے والوں کی تعداد 60 ہوگئی ۔ بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق جس وقت یہ کشتی غرق ہوئی سمندر میں تیز لہریں اٹھ رہی تھیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔ اقوام متحد نے بھی ہلا کتوںکی تصدیق کی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کشتی میں 80 افراد سوار تھے۔ ساحل سے تھوڑے فاصلے پر کشتی کسی ابھری ہوئی شے سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔ واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والی پُرتشدد کارروائیوں سے فرار ہو کر 5 لاکھ سے زائد افراد بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ 

شیئر: