ہندوستانی سوچ اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے ہی وزیراعظم پر تنقید کردی ور وزیر خارجہ کو آئینہ دکھادیاہے۔کنگنا رناوت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سشما سوراج کہہ رہی ہیں کہ ہندوستان انجینیئز پیدا کر رہے ہیں اور پاکستان دہشت گرد، یہ مضحکہ خیز ہے جبکہ ہمارے اپنے وزیراعظم کیا کچھ کر رہے ہیں اور ان کا وزیراعظم ایک انجینیئز ہے۔اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹویٹ میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند نہ کرنے کو بھی شرمناک قرار دیا اور کہا تھا ہندوستان کے سوا پوری دنیا روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نریندر مودی جیسی ہستی سے اور توقع بھی کیا کر سکتے ہیں؟