Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنگامے میں پولیس کی جیپ نذر آتش

پٹنہ۔۔۔۔پولیس ملز م کو گرفتار کرنے کیلئے جیسے ہی پدمول ہاٹ پہنچی وہاں موجود ہجوم نے لاٹھی ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا ۔ حملہ آوروں میں شامل ڈیڑھ درجن سے زائد عورتوں  نے پولیس جیپ پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس ٹیم موقع سے جان بچاکر نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔ بعدازاں پولیس کی اضافی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے فسادیوں پر قابو پایا اور وہاں موجود8سے 10خواتین کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گاؤں میں باہمی تنازع پر 2گروپوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ کڑھنی پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تھی جہاں ملزم کی حمایت میں عورتوں سمیت گاؤں کے لوگوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔پولیس نے باقی حملہ آوروںکی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

شیئر: