فیس بک کا فیشل ریکوگنیشن فیچر
فیس بک اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لئے چہرے کی شناخت یعنی فیس آئی ڈی کا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے لئے ویب سائٹ نے تجرباتی کام کا آغاز بھی کردیا ہے۔اس کے لئے ایپ میں ایک ایسا ڈجیٹل کیمرہ متعارف کرایا جائے گا جو صارف کے چہرے کو شناخت کرکے اسے اس کے اکاؤنٹ تک رسائی دینے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس فیچر کے ذریعے نہ صرف فیس بک اکاؤنٹ کو زیادہ محفوظ بنایا جاسکے گا بلکہ اگر کسی بھی صارف کا اکاؤنٹ ہیک ہو جائے گا تو بھی اس فیچر کے ذریعے اس کی بحالی ممکن ہوسکے گی۔ یہ فیچر ان صارفین کے لئے بھی کارآمد ہوگا جو اپنا پاس ورڈ بھول جاتے ہیں یا پھر کبھی مختلف وجوہ کی بنا پرانہیں فیس بک کی جانب سے سیکیورٹی ایس ایم ایس موصول نہیں ہوتا یا پھر ان کی اپنی ای میل تک رسائی نہیں ہوتی۔ممکنہ طور پر اس فیچر کی فوری آزمائش موبائل صارفین پر کی جائے گی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فیچر کو آزمائش کے بعد ہر طرح کے صارفین کے لئے متعارف کرایا جائے گا۔