Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گووندا ہنسی بکھیرنے آرہے ہیں

بالی وڈ فلموںمیں کامیڈی کے بے تاج بادشاہ گووندا اگلی فلم میں ہنسی بکھیرنے آرہے ہیں۔انہیں ایک نئی بالی وڈ فلم مل گئی ہے۔اداکار گووندا بالی وڈ ہدایتکار ابھیشک ڈوگرا کی نئی کامیڈی فلم ' فرائی ڈے' میں مرکزی کردار ادا کریں گے ۔اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار ورون شرما دکھائی دینگے۔ گووندا کا شمار منجھے ہوئے اداکاروںمیں ہوتاہے۔ کامیڈی فلموں میں گووندا کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جاتارہاہے ایک بار پھر گووندا کامیڈی فلم کا حصہ بنیں گے۔ان کی نئی فلم ' آگیا ہیرو' رواں برس ریلیز ہوئی تھی ۔اس فلم کے ذریعے گووندا کافی عرصے بعد سینما اسکرین پر نظرآئے تھے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: