Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو کا باہمت معذور شخص زلزلہ زدگان کی مدد کرنے لگا

میکسیکو .....  میکسیکو کا ایک مقامی باہمت شہری جو میکسیکو سٹی کے کسی نواحی علاقے میں رہتا تھا۔ شہر میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعداپنے دوست کو دیکھنے اور اسکی خیریت معلوم کرنے کیلئے اس علاقے میں پہنچا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایڈوارڈو زراٹے نامی 26سالہ شخص میچائو کان علاقے سے آیا تھا  جب وہ دوست کے گھر کے قریب پہنچا تو دیکھا کہ اسکا دوست زندہ سلامت ہے مگر تباہی چاروں جانب ہے چنانچہ اس نے وہیں ٹھہرنے اور ملبے وغیرہ کی صفائی میں ہاتھ بٹانے کا فیصلہ کیا جو اس کی ہمت اور انسان دوستی کا منہ بولتا ثبوت تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ ایڈوارڈو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے کے بعد سے معذور ہوگیا تھا اور 11ماہ سے وہیل چیئر پر رہتا تھا۔ امدادی کاموں کے ساتھ ایک معذور آدمی کو مصروف دیکھ کر کسی فوٹو گرافر نے اسکی تصاویر اتاریں اورنیٹ پر جاری کردیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ واضح ہو کہ میکسیکو سٹی میں حالیہ زلزلہ 7.1شدت کا تھا جس میں 344افراد ہلاک ہوئے تھے اور مالی نقصانات کا تخمینہ 2بلین ڈالر کے لگ بھگ بتایا جاتا ہے۔ ایڈوارڈو نے نہ صرف اپنے دوست کی مدد کی بلکہ اس کے پڑوس میں جاکر بھی اس نے تھیلیاں بھر بھر کر ملبہ اٹھایا اور انہیں بڑی مشکل سے اپنے بازو اور ٹھڈی کی مدد سے اٹھا کر ملبہ پھینکنے والی جگہ تک پہنچایا۔ کچھ لوگوں کو اس نے کنکریٹ کے بڑے بڑے سلیب میں پھنس جانے پر وہاں سے نکالنے میں حسب مقدور مدد کی۔

شیئر: