Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیوب کا نیا فیچر ’جیولز‘ کیا ہے اور اس سے کمائی کیسے؟

یوٹیوب کا یہ فیچر کریٹیرز کو کمائی کا ایک نیا طریقہ فراہم کے گا (فائل فوٹو: ویڈ آئی کیو)
اگر آپ یوٹیوب پر لائیو سٹریمنگ کرنا پسند کرتے ہیں تو کمپنی کی جانب سے کمائی کا نیا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
گوگل سپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے کریٹیرز کے لیے ایک نیا فیچر ’جیولز‘ متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے وہ ورٹیکل لائیو سٹریمرز کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔
’جیولز‘ ایک ایسی ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے آپ پسندیدہ کریٹیرز کو گفٹ کے طور پر بھیج سکیں گے۔
یہ گفٹ انیمیشن کی شکل میں لائیو سٹریمرز کی سکرین پر نظر آئے گا۔
یہ فیچر ٹک ٹاک کے لائیو گفٹ فیچر سے ملتا جلتا ہے جس میں صارفین کوائنز خرید کر تحفے کے طور پر بھیجتے ہیں۔
یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ جب ناظرین ’جیولز‘ کو استعمال کرکے گفٹ ارسال کریں گے تو کریٹیرز کو روبیز موصول ہوں گی۔
ایک روبی کے بدلے ایک امریکی سینٹ ملے گا، یعنی 100 روبیز کے بدلے ایک ڈالر ملے گا۔

اگلے تین ماہ تک اہل کریٹیرز ان ’جیولز‘ سے ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔
کریٹیرز کو یہ تحفہ اسی وقت مل سکے گا جب وہ ورٹیکل لائیو سٹریم یوٹیوب پر کریں گے اور صارفین صرف موبائل ایپ پر ہی جیولز بھیج سکیں گے۔
یہ فیچر فی الحال امریکہ میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے مگر امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
اس فیچر سے آمدنی کا حصول ان کریٹیرز کے لیے ممکن ہو گا جو یوٹیوب پارٹنرز پروگرام کا حصہ ہوں گے۔

شیئر: