Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ڈرون کافی لیکر آئیگا

زیورچ ..... ڈرونز کی ایک حالیہ نمائش کے دوران سائنسدانوں اور انجینیئروں کی ایک ٹیم نے ایسے ڈرون کو متعارف کرایا ہے جو کہیں سے کافی لیکر آیا تھا ۔ یہ ڈرون بیحد اطمینان سے مرسیڈیز بینز وین کی چھت پر اترا اور پھر کار میں بیٹھے شخص نے باہر آکر وہ چیز اٹھالی۔ اس موقع پر موجود لوگوں اور سائنسدانوں کاکہناتھا کہ جلد ہی اس قسم کے ڈرونز سوئٹزرلینڈ کے گھروںمیں ٹوتھ برش،خوشبو کے اسپرے، اسمارٹ فون اور اسی قسم کی دیگر اشیاءلاتے لیجاتے نظر آئیں گے۔ ایسے ڈرونز کی ا ڑان 16کلو میٹر تک کی ہوگی اسے بنانے والوںکا کہناہے کہ یہ گنجان آباد شہری علاقو ںمیں بلکہ سڑکوں او رگلیوں پر بھی لوگوں کے آرڈر کی تکمیل کرسکیں گے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ سوئٹزرلینڈ کے لوگوں نے کسی ڈرون کو گنجان علاقے میں کافی لاتے ہوئے دیکھا اور جاتے ہوئے بھی اس پر غور کرتے رہے۔ واضح ہو کہ یہ نمائش زیورچ کے شہروں میں روزمرہ کی زندگی کی اشیاءپہنچانے کی کارکردگی دکھانے کی غرض سے منعقد ہوئی تھی۔ واضح ہو کہ یہاں امیزون اور گوگل جیسی فرمز سامان ڈلیور کرنے والے ڈرونز کی تیاری کے مختلف منصوبوں پر بڑے عرصے سے سرمایہ کاری کررہی تھیں۔ اب ایسے ڈرونز کو پیش کرنے کے بعد دونوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی اشیاءکی ارسال و ترسیل کا پورا نظام ایسے ڈرونز کا رہین منت ہو جائیگا۔

شیئر: