Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاک ہیڈ کے جدید ہائپر سانک طیارے

پام ڈیل....لاک ہیڈ نے اپنے جدید طیارے کو ہائپر سانک انقلاب کانام دیدیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ”بلیک برڈ جاسوس طیارہ “ کی خفیہ ٹیسٹنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔ واضح ہو کہ عالمی شہرت یافتہ طیارہ ساز کمپنی نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ انکا بلیک برڈ خفیہ طیارہ جس کا ٹیکنیکل نام میچ سکس ایس آر 72ہے، بے شمار خوبیوں کا حامل ہے اور طیارہ سازی کی صنعت میںانقلاب آفریں کہلانے کا مستحق بھی ہے۔ ایوی ایشن ویک نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسکی فنی کارکردگی اور صلاحیت کی جانچ خفیہ طور پر اس طرح ہوئی کہ اس وقت اس طیارے میں کوئی ہواباز نہیں تھا۔ یہ تجربہ امریکی فضائیہ کے اڈے پام ڈیل 42میں 6مارچ کو کیا گیا تھا۔ واضح ہو کہ کمپنی 2000کے اوائل سے اس پروجیکٹ پر کام کررہی ہے۔

شیئر: