Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاست میں واپس آگیا،نواز شریف

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے بار بار سیاست سے نکالنے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن کارکنان اور عوام مجھے ہر بار داخل کرادیتے ہیں ۔آج پھر سیاست میں واپس آگیا۔کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آج کے دن آمر مشرف کو اسکا قانون واپس لوٹا رہے ہیں، جس نے جمہوریت کا راستہ روکنے کے لئے کالاقانون نافذ کیا تھا، قومی اسمبلی اور سینیٹ نے ان کے منہ پر دے مارا ہے۔انہوں نے کہا کہ خلوص کےساتھ ملک کی خدمت کی، کوئی لالچ، ذاتی مفاد اور کسی قسم کا کوئی غلط کام نہیں کیا۔ مجھے نااہل کرنا ہی تھا تو صاف صاف بتا دیا جاتا کہ نواز شریف کے خلاف کوئی کرپشن اور بدعنوانی سامنے نہیں آئی، صرف اقامہ ملا جس کی بنیاد پر نااہل کر رہے ہیں۔ مجھے بیٹے سے تنخواہ لینے پر نااہل کیا ۔وہ اس بات کی بھی تحقیق کرلیں کہ وزارت عظمی کی تنخواہ بھی لیتا ہوں یا نہیں شاید کوئی اور فرد جرم بھی مل جائے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی حالات کو بدلنے کی کوشش نہ کی گئی تو پاکستان ہمیں معاف نہیں کرے گا۔ پاکستان کو بدلنے کے لئے آپ کو میرا ساتھ دینا ہوگا۔ پاکستان کا حق حکمرانی عوام کا حق ہے جس میں خیانت کا سلسلہ بند کیا جائے۔کاش کوئی نظریہ ضروریات عوام کے حق حکمرانی کے لئے بھی ایجاد کرلیا جاتا۔

شیئر: