Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاول کے پانی سے بنائیں جلد اور بال خوبصورت اور چمک دار

صدیوں سے چاول کا پانی خوبصورتی بڑھانے کے لئے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ یہ قدرتی ٹانک آپ کی جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے اور بالوں کے لئے کنڈیشنر کا کردار ادا کرتا ہے۔ چاول کے پانی میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں۔ یہ وٹامنز اور منرلز آپ کی جلد کو خوبصورت بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔یہ پانی چہرے کے پورزکو بند کرتا ہے اور چہرے کی چمک کو بڑھاتا ہے۔ 
 
چہرے کی جلد کو نرم و ملائم بنانے اور ٹائٹ کر نے کے لئے روئی کو اس پانی میں اچھی طرح سے بھگو کر کچھ دیر چہرے کی مالش کریں اور پھر چہرے کو ہوا سے خشک ہونے دیں تاکہ اس پانی میں موجود اجزاءجذب ہوسکیں۔آپ اگراسے ماسک کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایک سوتی کپڑے کا ٹکڑالیں ،اسے چاول کے پانی میں بھگو کر فیس پر رکھ لیں اورایک منٹ بعد اپنے چہرے پر سے ہٹالیں۔ یہ کیل مہاسوں کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے اور دانوں سے ہونے والی سوزش سے بھی نجات دلاتا ہے۔
 
چاول کا پانی بالوں کے لئے کنڈیشنر کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ شیمپو کے بعد بالوں پر یہ پانی انڈیلیں اور نرمی سے سر اور بالوں کی مالش کریں جس کے بعد عام پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں ایک سے دو بار یہ عمل دہرائیں۔بالوں کو چاول کے پانی سے دھونے سے نہ صرف ان کی چمک میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ انہیں مضبوط اور صحت مند بھی رکھتا ہے۔ 
 
 

شیئر: