کینیا میں پُرتشدد مظاہرے،ایک ہلاک
نیروبی … کینیاکے دارالحکومت نیروبی اور دیگر شہروں میں اپوزیشن نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں ۔ مظاہروں کی اپیل اپوزیشن رہنما رائلا اوڈِنگا نے کی تھی۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے جانبدار ارکان مستعفی ہو جائیں۔ اسی کمیشن کو ملک میں پارلیمانی انتخابی حلقوں کی حدود کا ازسر نو تعین بھی کرنا ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق ان پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی اور طاقت کا استعمال کیا ۔کئی افرادزخمی بھی ہوگئے۔