Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ٹیم کا انتخاب جونیئر سلیکشن کمیٹی کریگی

مریدکے:ویمنز سلیکشن کمیٹی میں تنازع اور ہلچل کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ویمنز ٹیم کے انتخاب کی ذمہ داری جونیئر سلیکشن کمیٹی کو سونپ دی ہے۔پی سی بی کے مطابق نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کے بعد ٹیم کی سلیکشن کی ذمہ داری جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سپرد کر دی گئی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر ہیں جبکہ سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین میں فرخ زمان ،عامرنذیر اور ثناءاللہ بلوچ شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کنٹری کلب مرید کے میں جاری ہے جس میں بورڈ کی جانب سے منتخب کردہ 29 کھلاڑی شریک ہیں۔

شیئر: