بے نظیر قتل کیس میں سزا یافتہ 2سابق پولیس افسران کی ضمانت
جمعرات 5 اکتوبر 2017 3:00
لاہور...لاہورہائیکورٹ نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ 2سابق پولیس افسران کی ضمانت منظور کر لی۔رہا ئی کا حکم دے دیا ۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بینظیر بھٹو قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں ، مقدمہ بے بنیاد ہے۔عدالت پہلے بھی 5ملزمان کو رہا کر چکی ہے۔ا ستدعا ہے کہ ضمانت پر رہائی دی جائے۔پیپلزپارٹی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے اس کی مخالفت کی، تاہم عدالت نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے ضمانت منظور کرلی ۔عدالت نے دونوں ملزمان کو2 ، 2 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ بینظیر قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دونوں ملز مان 17 ،17 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔