Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گرد ہوں تو وزیر کیو ں بنایا؟،ریاض پیر زادہ

 اسلام آباد... حکومتی ارکان اسمبلی نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں احتجاجاً واک آوٹ کیا۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز سے متعلق آئی بی کی رپورٹ جعلی نہیں، حکومت انکوائری آرڈر کرے، کس نے یہ رپورٹ تیار کرائی۔ ریاض پیرزادہ نے اراکین پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے تعلق جوڑے جانے پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ ہمیں دہشت گرد بنا دیا گیا۔اگر میں دہشت گرد ہوں تو مجھے وزیر کیوں بنا یا گیا ۔اسحاق ڈار یا کوئی سینیئر وزیر آکر وضاحت دے کر اس طرح کی معلومات آئی بی سے کس کے کہنے پر دی جارہی ہے۔ اپنی بے عزتی براداشت نہیں کرسکتا بطور وفاقی وزیر ایوان سے واک آوٹ کرتا ہوں۔ریاض پیر زادہ کے ساتھ دیگر حکومتی ارکان بھی واک آوٹ کرگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی بی کا مبینہ خط سامنے آیا تھاجس میں بعض ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف کیا گیا تھا۔

شیئر: