سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی ہم منصب پیٹ بیگستھ سے ملاقات کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں طیاروں کی مینٹینس، ریپئر کےلیے نئے انڈسٹریل لائسنسNode ID: 886396
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دار الحکومت واشنگٹن میں وزارت دفاع کے صدر دفتر میں شہزادہ خالد بن سلمان کاشاندار استقبال کیا گیا جس میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
اس موقع پر شہزادہ خالد بن سلمان نے وزٹ کے باضابطہ ریکارڈ میں تاثرات درج کئے۔
بعد ازاں سعودی وزیر دفاع نے امریکی وفد کے ارکان سے جبکہ امریکی وزیر دفاع نے سعودی وفد کے ارکان سے مصافحہ کیا۔
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع پیٹ بیگستھ کے درمیان دو طرفہ اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں عسکری اور دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اور امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان پیر کو سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے تھے۔
دورے کا مقصد امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان دورے کے دوران ملاقاتوں میں مشترکہ مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشٹیو ترجیحی میامی 2025 سمٹ میں امریکی صدر ٹرمپ کا خیر مقدم کیا تھا۔
شہزادی ریما نے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ ’سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات مزید فروغ پا رہے ہیں۔‘
’مضبوط اور بڑھتے ہوئے سعودی امریکہ تعلقات ایک ساتھ زیادہ خوشحال مستقبل کےلیے ناقابل تصور مواقع پیدا کررہے ہیں۔‘
سمٹ کے آغاز کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ریاض میں یوکرین جنگ پر امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا تھا۔