Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائم کی اکھلیش سے ناراضگی برقرار

آگرہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ملائم سنگھ نے قومی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت نہ کر کے واضح پیغام دے دیا کہ وہ ابھی بھی اکھلیش سے ناراض ہیں ۔ آگرہ میں جاری پارٹی کے 10 ویں قومی اجلاس کے دوران قومی مجلس عاملہ نے  اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کو سماجوادی پارٹی کا صدر منتخب کر لیا۔اکھلیش یادو کے صدر منتخب ہونے کے بعد ملائم سنگھ نے آگرہ جانے کا ارادہ ترک کردیا۔قبل ازیں پروفیسر رام گوپال یادو نے اکھلیش یادو کو بلا مقابلہ صدر منتخب کئے جانے کا باضابطہ اعلان کیا۔ صدر کے طور پر اکھلیش یادو کی مدت 5برس  ہوگی ۔ پہلے سماجوادی پارٹی کا صدر 3 سال کے لئے منتخب ہوا کرتا تھاتاہم اب اس مدت کو بڑھا کر 5 سال کر دی گی۔قومی اجلاس سے قبل تمام ارکان کے اتفاق رائے سے پارٹی کے آئین میں ترمیم کرکے اس اصول کو نافذ کیا گیا ہے۔اس موقع پر اکھلیش یادو کے والد ملائم سنگھ یادو اور چچا شیو پال یادو موجود نہیں تھے۔ قومی اجلاس سے قبل اکھلیش یادو کی ملائم سنگھ سے ملاقات کے بعد قیاس لگائے جا رہے تھے کہ ملائم سنگھ قومی اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں لیکن تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔ واضح رہے کہ یکم جنوری 2017 کو لکھنؤ میں منعقدہ قومی اجلاس کے دوران اکھلیش یادو کو ملائم سنگھ کی جگہ صدر منتخب کیا گیا تھا۔اکھلیش کے صدر منتخب ہونے کے بعد یہ بھی طے ہو گیا ہے کہ 2019 کے عام انتخابات اور 2022 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات انہیں کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران پارٹی کے جنرل سیکریٹری اعظم خان، رام گوپال یادو، نریش اگروال، دھرمیندریادو سمیت پارٹی کے سینئر رہنما اسٹیج پر موجود رہے۔ا کھلیش یادو کے آئندہ 5سال کیلئے سماجوادی پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مبارک باد پیش کی ہے۔ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اگلے5برس کیلئے سماجوادی پارٹی کا قومی صدر منتخب ہونے پر اکھلیش یادو کو ہماری طرف سے مبارک باد اور نیک خواہشات۔

شیئر: