Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکا شرما ڈیزائنر بن گئیں

 
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے کریئر کو ایک نیا موڑ دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔انوشکا نے اداکاری اور پروڈکشن کے ساتھ ساتھ فیشن ڈیزائننگ کے بزنس کا بھی آغاز کردیا اور اپنی ڈیزائنر کلیکشن کا نام انہوں نے ”نُش“ رکھا ہے۔ میڈیا کے مطابق فیشن ڈیزائننگ کا منصوبہ 29 سالہ اداکارہ کے ذہن میں کئی سالوں سے تھا۔اداکارہ نے اپنی کلیکشن ”نُش“ کی لانچنگ تقریب میں کہا کہ میں ڈیڑھ سال سے اس کا منصوبہ بنا رہی ہوں۔ میں کافی پرجوش ہوں لیکن بہت زیادہ نروس بھی ہوں۔انوشکا نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں یہ کام بھی کررہی ہوں۔جب انوشکا سے سوال کیا گیا کہ کیا فیشن ڈیزائننگ کے حوالے سے بالی وڈ اداکاروں کے درمیان مقابلہ شروع ہوگیا ہے تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں، زیادہ برانڈز، زیادہ ڈیزائن، زیادہ اسٹائل،زیادہ پسند اور اگر میں بھی اس حصے میں کچھ کرسکوں تو یہ اچھی بات ہوگی۔ میں اس بات کو منفی انداز میں نہیں سوچتی کیونکہ ان کی کلیکشن سے ان کے فیشن کے انداز کی جھلک نظر آئےگی۔خیال رہے کہ انوشکا شرما کے علاوہ دیپکاپڈوکون، سونم کپور جیسی اداکارائیں بھی ہیں جو اپنے اپنے ملبوسات کے برانڈز سامنے لاچکی ہیں۔
 
 
 
 

شیئر: