شاہی قورمہ پکانے کا طریقہ
اجزاء:
تیل ،6 سے8 اونس
مرغی یا بکرے کا گوشت،3 پاؤنڈ
ادرک، تازہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
لہسن، تازہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
پیاز ،باریک کٹی ہوئی 3 درمیانی
دارچینی 3 دو سے3 عدد
لونگ، آدھا چائے کی چمچ
کالی مرچ، آدھا چائے کی چمچ
بڑی الائچی، دو سے3 عدد
چھوٹی الائچی،14 سے16 عدد
تیز پات،3 عدد
کیوڑا،دو کھانے کے چمچ
بادام، دو سے3 کھانے کے چمچ (ضروری نہیں)
نمک، حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر، دو چائے کے چمچ
دھنیہ پاؤڈر،ڈیڑھ چائے کے چمچ
گرم مصالحہ، آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر، ڈیڑھ چائے کا چمچ
دہی
ترکیب :
تیل گرم کر کے اس میں پیاز سنہرا ہو جانے تک تل لیں پھر تیل سے چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔
اسی تیل میں ثابت مصالحے اور الائچی ڈال کر چند منٹ تلیں پھر اس میں گوشت ڈال دیں۔ تیز آنچ پر گوشت بھونیں ساتھ ہی اس میں دہی، ادرک لہسن، پسے ہوئے مصالحے نمک اور تلی ہوئی پیاز بھی ڈال دیں۔10 سے 15 منٹ برابر چمچ چلائیں اور گوشت کو بھونیں۔پھر پانی شامل کریں۔ شوربے کو تھوڑی دیر ابال آنے دیں پھر آنچ درمیانی کر دیں۔
اب اس میں تیز پات اور کیوڑا ڈال کر پکنے دیں۔ شوربہ گاڑھا ہوجانے تک گوشت گل جائے گا اور شوربے میں سے تیل الگ ہوجائے گا، آپ کا قورمہ تیار ہے۔
اضافی: تیار ہو جانے پر اوپر سے تلے ہوئے بادام کی سجاوٹ کریں یا پھر چولہے سے اتارنے سے کوئی15 منٹ پہلے اس میں چھلے ہوئے بادام ڈال دیں۔