Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11کلوحشیش ضبط

الودیعہ ....الودیعہ بری سرحدی چوکی کے راستے اسمگل کی جانیوالی 11کلو حشیش ضبط کر لی گئی۔ ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپاکر لائی گئی تھی۔ یہاں کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل زیاد البلوی نے بتایا کہ سامان بردار ٹرک کا معائنہ ایکسرے مشینوں کے ذریعے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ٹرک کے فیول ٹینک میں کوئی نہ کوئی چیز ایسی چھپائی گئی ہے جس کا فیول سے کوئی تعلق نہیں۔ تفصیلی معائنہ کیا گیا تو 11کلو حشیش کی گانٹھیں چھپائی گئی تھیں۔

شیئر: