ٹوکیو.... جاپان میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کئے گئے۔ کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ۔ زلزلے کے بعد کئی علاقوں میں ٹرین سروس عارضی طور پرمعطل کر دی گئی تھی۔